اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت ، پی ٹی آئی مذاکراتی عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جس حکومت کے پاس جائز مینڈیٹ ہی نہیں اس سے کس بات کے مذاکرات ہو رہے ہیں؟ ہم مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا کریں گے مگر جہاں یہ معاملہ ہو وہاں دعا قبول نہیں ہوتی۔جعلی حکومت ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہے، ملک میں آئین کوبحال اورچوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ گزشتہ روز ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف میرے دوست ہیں لیکن وہ جنرل پرویز مشرف کے وزیر اعظم بننے کیلئے بھی تیار تھے، نواز شریف نے ہمت کر کے شہباز شریف کو روکا مگر اب نواز شریف بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں،یہاں قلم اور اسمبلی میں بولنے پر پابندی ہے، معاملات اب ہمسائیہ ملک افغانستان پر بمباری تک پہنچ چکے ہیں، آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے،یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم بیٹھیں اور اس خطے کو میدان جنگ نہ بننے دیں، محمود خان اچکزئی نے دعویٰ کیا کہ زمین میں جہاں بھی معدنیات ہیں وہاں فوج اور نیم فوجی دستے آتے ہیں، جہاں معدنیات ہیں وہاں کے لوگوں کو بھی شریک کرنا چاہیے اور انہیں حصہ ملنا چاہئے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...