صادق سنجرانی کی امریکہ میں کامیاب سرجری

05 جنوری ، 2025

بوسٹن (صباح نیوز)سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی امریکہ میں کامیاب سرجری ہوئی ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی امریکہ میں زیر علاج ہیں، ان کی امریکہ کے شہر بوسٹن میں کامیاب سرجری ہوئی۔پاکستانی ڈاکٹرز نے صادق سنجرانی کی ٹانگ میں بڑی رگ میں بلڈ کلاٹ کی سرجری کی۔سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بڑی رگ میں بلڈ کلاٹ کی تشخیص 2018میں ہوئی تھی، انہیں ٹانگ میں شدید تکلیف کا سامنا تھا۔