لاہور (صباح نیوز)پنجاب بھر میں دھند کا راج ہے جس کے باعث موٹر ویز اور سڑکیں متعدد مقامات سے بند کر دی گئیں ،لاہور میں علامہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثرہوا ۔موٹروے ایم2لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پربھی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا، قومی شاہراہوں پر بھی دھند کی وجہ سے ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، بہاولنگر، ساہیوال اور دیگر علاقوں میں دھند کے ڈیرے رہے، شہریوں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،حدنگاہ کم ہونے کے باعث سڑکوں پرٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق عوام غیرضروری سفر سے گریز کریں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔دوسری جانب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہے۔ ابو ظہبی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 433 دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہے، دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 433 بھی شدید دھند کے باعث بروقت نہ پہنچ سکی جبکہ دبئی سے لاہور آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 359 دھند کے باعث منسوخ کر دی گئی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...