کراچی (صباح نیوز)ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ ہمیں عالمی سطح پر مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔کراچی میں نیوی کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر شکر گزار ہوں، پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کررہی ہے، پاکستا ن نیول اکیڈمی دنیا کے بہترین اداروں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پریڈ میں ڈسپلن اعلیٰ تربیت کا مظہر ہے، پاس ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نیوی سمندری حدود کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے، خطے میں توازن برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں تمام درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔ا نہوںنے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو تربیتی کورسز کا ضروری حصہ بنا دیا گیا ہے، عالمی سطح پر مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا، مضبوط معیشت ،مضبوط دفاع کیلئے ضروری ہے، پاکستان کی معیشت اللہ کے فضل سے دن بدن مضبوط ہورہی ہے۔ایئرچیف مارشل نے مزید کہا کہ جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت ضروری ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ کشمیر میں مظالم کو بند کرے، غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...