ملتان(نمائندہ جنگ)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے 0.26 فیصد کمی واقع ہوگئی۔سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح5.08فیصد سے کم ہوکر3.97فیصد ہوگئی، حالیہ ہفتے میں 18 اشیاء مہنگی اور10اشیاء سستی ہوئیں جبکہ23اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں ٹماٹر13فیصد سستے ہوئے، چکن10.28فیصد، پیاز4.9فیصد، کیلا1.68 فیصد مہنگا ہوگیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جمعہ کو مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 44 ہزار 176 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 4.15 فیصد اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 4.93 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 10.28 فیصد، چینی کی قیمت میں 0.95 فیصد، گڑ کی قیمتوں میں 0.58 فیصد، کیلے کی قیمتوں میں 1.68 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 1.08 فیصد، ڈیزل کی قیمتوں میں 1.18 فیصد، پٹرول کی قیمتوں میں0.21 فیصد، جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 0.55 فیصد اورگھی کی قیمتوں میں0.28 فیصد اضافہ ہوا۔دال چنا کی قیمتوں میں 0.34 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.05 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 13.48 فیصد، آلو کی قیمتوں میں 5.59 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 0.23، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.18 فیصد، بجلی کی قیمتوں میں 7.48 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 0.21 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 0.09 فیصد کمی واقع ہوئی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...