کراچی (نمائندہ جنگ) برطانوی اخبار کے مطابق بہت پہلے کووڈ کی پیش گوئی کرنے والے برطانیہ کے ایک خود ساختہ روحانیت کےماہر نے 2025کے لیے شدید انتباہ جاری کیے ہیں جس میں سال کے وسط میں تیسری جنگ عظیم کا خطرہ بھی شامل ہے۔ وہ ٹرمپ کی جیت کی پیش گوئی بھی کرچکے تھے، ان کے مطابق 2025 کے دوران خواتین کے کھیلوں، ملازمین کے حقوق اور اعضاء کی سائنسی تخلیق میں پیش رفت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں مقیم 38 سالہ ہپنو تھراپسٹ نکولس اوجولا نے کہا کہ یہ ایک ایسا سال ہوگا جب دنیا میں ہمدردی کی کمی اورایک دوسرے کے خلاف تشدد کی ہولناک کارروائیاں دیکھیں گے۔ گزشتہ 2024 اس نے ٹرمپ کے امریکی انتخابات جیتنے کی پیش گوئی کی تھی، انہیں یقین ہے کہ منتخب صدر ٹرمپ کا قانونی لڑائیوں اورمنفی پریس کی دھمکیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیاب سال گزرے گا۔ اوجولا نےسمندر کی بلند ہوتی سطح، طوفانی بارشوں، اور تباہ کن سیلاب کی پیش گوئی کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2025 خواتین کے کھیلوں میں بڑی پیش رفت ہوگی، ملازمین کے حقوق کے لئے بھی زیادہ پیش رفت دیکھنے میں آئے گی، کام کی جگہ پر زیادہ اجرت یا تنخواہ میں شفافیت ہوگی ۔2025 میں روایتی اقدار کی بحالی اور لیبارٹریوں میں اعضاء کی تخلیق جیسی سائنسی پیش رفت ہوگی۔ ان کے مطابق کیٹی پیری کو 2025 میں شادی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور کیٹ بلانشیٹ کا سال کامیاب رہے گا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...