مقبوضہ کشمیر ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 4بھارتی فوجی ہلاک

05 جنوری ، 2025

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک حادثے میں4بھارتی فوجی ہلاک جبکہ2شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی ایک گاڑی ضلع کے علاقے ایس کے پائیں میں سڑک سے پھسل کر ایک کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک جبکہ2 شدید زخمی ہوگئے۔ ایک افسر نے حادثے میں 4 فوجیوں کی موت اور تین کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔