پشین‘منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جا رہا ہے ‘ ایس پی عبداللہ احسان

05 جنوری ، 2025

پشین (خ ن) ایس پی پشین عبد اللہ احسان نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف اینٹی نارکوٹکس سیل قائم کر دیا گیا ہے نشہ ایسا زہر ہے جو نوجوان نسل کی رگوں میں سرایت کرکے اسے معاشرے کا عضومعطل بنایا جارہا ہے۔ منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور قوت سے کارروائی کریں گے ان کا کہنا تھا کہ پشین کے اے ایریا میں ڈاکوؤں، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری رکھا جائے گا تمام پولیس افسران اور تھانہ انچارجز کو سختی ہدایات دی ہیں کہ وہ جرائم کی سرکوبی کے ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض احسن طریقے سے ادا کریں فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس پی پشین عبداللہ احسان نے مزید کہا کہ ہر شہری ہمارے لئے اہم ہے،پولیس افسران خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ سائلین اپنے مسائل کی شنوائی کے لئے دفتری اوقات میں براہ راست میرے دفتر تشریف لا سکتے ہیں۔ایس پی پشین نے پولیس ٹیم کو اس کامیاب کاروائیوں پر شاباش دیتے ہو ئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں اور پشین پولیس ایسے ہی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی ۔