سرکاری ملازمین کے الائونسز میں فوری اضافہ کیا جائے‘امیر محمد کاکڑ

05 جنوری ، 2025

کوئٹہ(پ ر) ایپکا کے صوبائی جنرل سیکرٹری امیر محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبات کی آڑ میں ملازم دشمن فیصلے کئے جا رہے ہیں جو کسی بھی سرکاری ملازم کو کسی صورت قابل قبول نہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں میں حکومت کی جانب سے ملازمین کے میڈیکل الاونس کا خاتمہ کیا گیا ہے جس کا براہ راست اثر غریب سرکاری ملازمین پر پڑا ہے اس لئے حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے سی پی فنڈ پالیسی فوری طور پر ختم کرے۔ مختلف ہسپتالوں کی پرائیوٹائزیشن پالیسی کی بھی مذمت کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاونس، ہاوس رینٹ اور کنونس الاونس میں اضافہ کرے بصورت دیگر سرکاری ملازمین اپنے حقوق کے حصول کے لئے احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔