کوہلو‘محکمہ صحت میں کامیاب امیدواروں کی فہرست آویزاں کرنیکا مطالبہ

05 جنوری ، 2025

کوہلو (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کوہلو کے ضلعی ترجمان نے بیان میں کہا کہ حالیہ محکمہ صحت کی پوسٹوں پر سلیکٹ امیدواروں کی بھرتی کے بعد لسٹ آویزاں نہ کرنا غیر قانونی ہے ہم اتحادی جماعتوں نے کوشش کی تھی کہ لسٹ منظر عام پر آئے تا کہ بوگس امیدواروں کیخلاف آواز بلند کی جا سکے لیکن ایسا نہ ہو سکا ۔ بیان میں کہا گیا کہ ہماری آخری امید عدلیہ سے وابستہ ہے اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے اورانصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔