سرد ی کی شدت کے باعث سوپ اور مچھلی کی مانگ میں اضافہ

05 جنوری ، 2025

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) سردی کی شدت میں ا ضافہ کیساتھ میں کھانے پینے کی گرم اشیاء سمیت سوپ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سوپ کی دکانوں کا رخ کرلیا جہاں روزانہ رات دیر تک رش لگا رہتا ہے۔ بڑے بڑے ریسٹورنٹس کے علاوہ شہر کے بازاروں اور گلی محلوں میں بھی سوپ کی دکانیں کافی تعداد میں کھل چکی ہیں جو دکاندار موسم سرما میں جوس اور آئس کریم فروخت کرتے ہیں وہ مو سم سرما میں سوپ فروخت کرنا شروع کر دیتے ہیں ،اس کےعلاوہ بیشتر علاقوں میں ریڑھیوں پر سوپ فروخت کیا جاتا ہے۔ پچھلے سال بڑے ہوٹلوں میں فروخت ہونیوالے سوپ کے پیالے کی قیمت اس سال زیادہ ہو گئی ہے جبکہ گلی محلوں میں فروخت ہونیوالے سوپ کے پیالے کی بھی قیمت بڑھ گئی ہے، ۔شہر میںسردی کی شدت کے ساتھ ہی نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر موسمی امراض میں بھی اضافہ ہوا ہے۔علاوہ ازیں سردیوں میں تلی ہوئی مچھلی کی طلب بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے تلی ہوئی مچھلی بیچنے والوں کی مشہور دکانوں پر گاہکوں کا رش نظر آتاہے۔