تحصیلدار جیونی نے نرخنامے کا جائزہ لیا

05 جنوری ، 2025

گوادر/جیونی(خ ن) تحصیلدار جیونی اعظم خان گچکی نے تحصیل جیونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد دکانوں اور مارکیٹوں میں سرکاری نرخنامے کی پابندی، زائدالمیعاد اشیاء اور مضر صحت خوراک کی موجودگی کا جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران انہوں نے متعدد ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے معیار کے ساتھ ساتھ صحت بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مضر صحت اور زائدالمیعاد اشیاء کو فوری طور پر ضبط کرکے تلف کر دیا گیا، جبکہ کچھ دکانداروں پر معمولی جرمانے عائد کیے گئے۔