محکمہ صحت کوہلو کی ٹیکنیکل پوسٹوں پر میرٹ کی پامالی قبول نہیں‘ گامن مری

05 جنوری ، 2025

کوہلو(پ ر)کوہلو اپوزیشن الائنس کے رہنماؤں ملک گامن خان مری میر جلیل ایڈووکیٹ مولانا عبد الرشید اور جلال مری نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کوہلو میں ہیلتھ کی پوسٹوں پر غیر ٹیکنیکل افرادکی بھرتی لوگوںکی صحت سے کھیلنے کے مترادف ہے 20 دن پہلے پورٹل کےذریعے آرڈر جاری کرکے فہرست کوتاحال پوشیدہ رکھنا ظاہر کرتاہے کہ کس قدر میرٹ کی پامالی کی گئی رہنمائوںنے کہاکہ احتجاج اور پریس کانفرنس کے باوجود فہرست مہیا نہیں کی جارہی حق دار نوجوانوں کو نظرانداز کرکے سرکاری وڈوں نے اپنے رشتہ داروں کوبھرتی کرایا جوافسوسناک عمل اورپسماندہ ضلع کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی انتہا ہے سو سے زائد آرڈر جاری کیے گئے ٹیکنیکل پوسٹوں پر صرف میڑک پاس لوگوں کی بھرتی المیے سے کم نہیں ۔