دنیا بھر میں موجود کشمیری عوام آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں

05 جنوری ، 2025

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کشمیری عوام آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں آج کا دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی منظور کی گئی اس قرارداد کی یاد دہانی کرانا ہے جس میں کشمیری عوام سے رائے شماری کے آزادانہ انعقاد شامل ہے ،اگر کشمیر کو آزادکروانا ہے تو اس کے بہت سے راستے ہیں جن کو ہم استعمال کرکے مسئلہ کشمیر کا حل نکال سکتے ہیں۔اس کیلئے ہمیں اپنی قوم کو تیار کرنا ہوگا ،ان خیالات کااظہار کوئٹہ کے شہریوں ،اور عوامی وسماجی حلقوں نے کشمیری عوام سے یوم حق خودارادیت کے موقع پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ70سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا وعدہ وفا نہ ہو سکا،کشمیر یوں کو ملنے والا حق شرمندہ تعبیر نہیں ہوا ،ڈیڑھ درجن سے زائد اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل کی قراردیں تو منظور کی گئیں لیکن اُن میں سے کسی ایک قرار دار پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔