نوکنڈی میں نقشبندیہ شاذلیہ پاکستان کی مرکزی خانقاہ کاافتتاح

05 جنوری ، 2025

نوکنڈی (نامہ نگار) مدرسہ خیر المدارس میں سلسلہ نقشبندیہ شاذلیہ پاکستان کے زیر اہتمام امیر نقشبندیہ شاذلیہ بلوچستان پیر مفتی ضیاء الدین نقشبندی شاذلی نے نوکنڈی کی مرکزی خانقاہ کا افتتاح کیاانہوں نے تصوف اور تزکیہ کی ضرورت اور اہمیت پرزور دیا اور اس حوالے سے پیر سید نصیب اللہ شاہ کی خدمات کو بھی سراہا گیا اس موقع پر انہوں نے نقشبندیہ شازلیہ کی ضلعی کابینہ کا بھی اعلان کیا جس میں پیر سید مولانا نصیب الله شاه امیر ،مولانا مفتی قاضی محمدہاشم انقلابی سرپرست اعلیٰ اور مولانا احمدعلی نائب امیر منتخب ہوگئے دریں اثناءپیر مفتی ضیاء الدین نقشبندی نے جامع مسجد اللہ آباد میں جمعہ کا خطبہ بھی دیا۔