سابق وزیر عبدالخالق ہزارہ پر حملہ قابل مذمت ہے ‘ رحیم آغا

05 جنوری ، 2025

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، چیئرمین حاجی فاروق شاہوانی، سرپرست اعلی حاجی اسلم ترین، نائب صدر میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، خان کاکڑ، حاجی ظہور کاکڑ، امرالدین آغا، سید شفیع آغا، سردار سجاد شاھوانی، ملک محمد حسین شاھوانی، زبیر لہڑی، سید غنی آغا، عبدالرحیم اچکزئی، عبدالہادی نورزئی، داداللہ خان ، سید حیدر آغا، ولی محمد ترین، اقبال خان کاکڑ، اسد خان اچکزئی اور حاجی عبدالنافع نورزئی نے بیان میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر عبد الخالق ہزارہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے چادر وچار دیواری کے تقدس کی پامالی قرار د یا انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ امن و امان کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے جو ناقابل قبول ہے۔ ایسے حملے صرف معاشرتی امن کو نقصان پہنچانے اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں، عبد الخالق ہزارہ قابل احترام شخصیت ہیں اور ان پر حملہ صوبے کے امن و امان کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ حکومت واقعہ کی تحقیقات کر کے ملزم کیخلاف سخت کارروائی کرے۔