کوئٹہ(رپورٹ:حماداللہ سیاپاد) چمن پھاٹک پر سڑک کی حالت ابتر، موٹرسائیکل سوار آئے روز حادثات کاشکار ہونے لگے، رپورٹ کے مطابق چمن پھاٹک پر ایک ماہ سے زائد عرصے سے سڑک پرہل چلاکر اسے اکھاڑ دیاگیا جس سے گہری لکیریں بن گئی ہیں جن سے موٹر سائیکل سوار آئے روز حادثات کاشکار ہونے لگے ہیں ایوب اسٹیڈیم کے گیٹ سے تحصیل آفس تک سڑک کابیڑہ غرق کرکے راہگیروں کو عذاب میں مبتلا کردیاگیا ہے یہ صورتحال متعلقہ ادارے یامحکمے کی غیرذمہ داری یالاپرواہی کی نشاندہی کرتی ہے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ابھرتا ہے کہ اگر ایک ماہ یااس سے زائد عرصے تک کام ہونا نہیں ہے اسکی وجوہات کچھ بھی ہوں تو اس طرح مسائل کھڑے کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے سنجیدہ قومیں اوران کے پالیسی ساز ادارے کسی بھی کام کاآغاز کرنے سے پہلے اس کیلیے فنڈز سمیت تمام تر مطلوبہ وسائل کا بندوبست اورپھر اسے پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں جبکہ ہمارے یہاں اکثر یہ دیکھا گیا ہےکہ پہلے کام شروع اورپھر وسائل کی کمی یاعدم دستیابی کارونا رویاجاتا ہے عوامی حلقوں نے اس صورتحال کانوٹس لیاجائے۔
کوئٹہاے سی کچلاک کبیر مزاری نے کچلاک بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں اور بازاروں میں ...
تربت جامعہ تربت کے قریب ایم 8 شاہراہ پر افغان باشندوں سے بھری ایک لینڈ کروزر حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی جس کے...
بیلہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ضلع لسبیلہ میں مختلف مذہبی...
ہرنائی تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت کی کال پر ہرنائی میں تحریک میں شامل جماعتوں پشتونخوامیپ اور...
نوشکیجمعیت علماء اسلام کیکال پرمہنگائی بدامنی اور لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی میر گل خان نصیر...
بیلہ سی آئی اے پولیس لسبیلہ کے انچارج انسپکٹر جان محمد جاموٹ نے اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےمسروقہ...
کوئٹہوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد ظہیر کو پی ٹی وی بولان سے پینشن کی مد میں 11 لاکھ روپے دلوا دئیے...
کوئٹہ بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا ہے کہ معدنیات لے جانے والے ٹرکوں...