کوئٹہ( سٹی ڈیسک)سیاسی سماجی قبائلی رہنما میرسعداللہ پرکانی ایک بیان میں پی بی 45کے عوام سے اپیل کی ہےکہ جمعیت کے امیدوار میر محمدعثمان پرکانی کو کامیاب کرکے اسمبلی میں اپنی بہتر نمائندگی یقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ یوں تو گذشتہ الیکشن میں بھی عوام نے میرمحمدعثمان پرکانی پر ہی اعتماد کااظہار کیاتھا یہ الگ بات ہےکہ بعد میں نتائج کو تبدیل کرکے فارم 47کاجعلی نمائندہ عوام پر مسلط کیاگیا انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ الیکشن میں دھاندلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی انہوں نے کہاکہ میر محمدعثمان پرکانی کو عوام کی زبردست تائید وحمایت حاصل ہےمخالفین یہ بات ذہن سے نکالیں کہ وہ اس بار بھی عوامی رائے کو جعلی طریقے سےتبدیل کریں گےانہیں ایسانہیں کرنے دیاجائے گا انہوں نے کہاکہ میرمحمد عثمان پرکانی اچھی شہرت کے حامل اورعوامی خدمت کے جذبے سے سرشاررہنما ہیں تمام قبائل میں انہیں عزت اوراحترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہ اس مرتبہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرینگے۔
ہرنائیپاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کیصوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے ضلع ہرنائی کے جنرل سیکرٹری...
کوئٹہ صو بائی خطیب مولانا انوارلحق حقانی،مولاناعبداللہ منیر ،ڈاکٹر عطا الرحمان اورمولاناعطا الرحمان رحیمی...
کوئٹہاے سی کچلاک کبیر مزاری نے کچلاک بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں اور بازاروں میں ...
تربت جامعہ تربت کے قریب ایم 8 شاہراہ پر افغان باشندوں سے بھری ایک لینڈ کروزر حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی جس کے...
بیلہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ضلع لسبیلہ میں مختلف مذہبی...
ہرنائی تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت کی کال پر ہرنائی میں تحریک میں شامل جماعتوں پشتونخوامیپ اور...
نوشکیجمعیت علماء اسلام کیکال پرمہنگائی بدامنی اور لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی میر گل خان نصیر...
بیلہ سی آئی اے پولیس لسبیلہ کے انچارج انسپکٹر جان محمد جاموٹ نے اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےمسروقہ...