جبل نور و ملحقہ رہائشی اسکیموں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

05 جنوری ، 2025

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جبل نور و ملحقہ اسکیموں کے مکینوں کاکہنا ہے کہ جبل نور و ملحقہ اسکیموں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جبل نور کے ایریا میں صبح 7 بجے سے شام 3 بجے تک مسلسل 9 گھنٹے اور پھر شام کو 2 گھنٹے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے روزمرہ کی زندگی مفلوج کرکے رکھ دی ہے،معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ،،بجلی کی بندش سے جہاں شہریوں کی روز مرہ زندگی میں مشکلات پیدا ہوئیں وہیں شہر بھر میں کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے کیسکو چیف سے اپیل کی ہے کہ کے وہ اس ناروا رویہ کا نوٹس لیں بصورت دیگراہل علاقہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔