اسٹینو گرافر کی گریڈ16میں اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ

05 جنوری ، 2025

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان اسٹینو گرافرزایسوسی ایشن کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چند سال کے دوران متعدد سرکاری محکموں میں مختلف کیڈرکی پوسٹوں کو اپ گریڈ جبکہ اسٹینو گرافر کو ڈائنگ کیڈر قرار دیدیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہاسٹینو گرافر طویل عرصے سے اپ گریڈیشن سے محروم ہیں حالانکہ کئی اداروں میں اسٹینو گرافر گریڈ16اور صوبائی محکموں میں 14گریڈ میں فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ان کیلئے ترقی کے مواقع انتہائی محدود ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو نے ایپکا کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے اسٹینو گرافر ز سمیت متعدد ٹیکنیکل کیٹگریز کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی جو تاخیر کا شکار ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ چند برسوں کے مختلف کیڈر کی پوسٹوں کی تین مرتبہ اپ گریڈیشن کی گئی لیکن اسٹینو گرافرز کی صرف ایک مرتبہ اپ گریڈیشن ہو سکی۔اسٹینو گرافر کو نظر انداز کر کے احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔بیان میں وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی گئی کہ اسٹینو گرافر کی گریڈ16میں اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔