کراچی ،کروڑوں کی آبادی،پولیس تفتیشی افسروں کی تعدادہزار سے بھی کم

24 مارچ ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تفتیشی نظام کو بہتر کرنےکے لئےکراچی پولیس کا بڑا فیصلہ ،کرا غلا م نبی میمن کی ہدایت پر تفتیشی نظام کا ازسر نو جائزہ لینے کا عمل مکمل ہو گیا ، ایک ڈی آئی جی اور 2ایس ایس پیز پر مشتمل کمیٹی نے تفتیشی نظام پر تفصیلی رپورٹ مرتب کر لی ، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کروڑوں کی آبادی والے شہر میں محکمہ پولیس کے تفتیشی افسران کی تعداد ایک ہزار سےبھی کم ہے، شہر میں سالانہ درج مقدمات کی شرح50 ہزار سے زائد اورتفتیشی افسران کی تعداد 985 ہے، پولیس کے تفتیشی نظام کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی رپورٹ میں نفری میں فی الفور اضافے کی تجویز دی گئی ہے شہر بھر میں مقدمات کی تفتیش کے لئے 3ہزار 476افسران کی ضرورت ہے۔