کراچی(نمائندہ جنگ)جنوبی افریقا کے بیٹسمینوں نے پاکستانی بولروں کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا اور پھر پاکستان کے ابتدائی تین بیٹر جلد آوٹ ہوگئے، پاکستانی ٹیم ان فٹ اور میچ سے باہر ہونے والےصائم ایوب کی غیر موجودگی میں شدید مشکلات سے دوچار ہے،کیپ ٹاون میں ہفتے کو دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی اننگز میں تین وکٹ پر64رنز بنائے ۔پاکستان کو اب بھی 551رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔جبکہ فالو آن سے بچنے 352رنز کی ضرورت ہے۔ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں615رنز بنائے، پاکستان کےبابر اعظم77گیندوں پر4چوکوں کی مدد سے 31اور محمد رضوان9رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ دونوں کی شراکت میں44رنز بن چکے ہیں۔ربادا نے9رنز کے عوض دو اورجینسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی اننگز تباہ کن انداز میں شروع ہوئی۔کپتان شان مسعود پہلے اوور میں دو رنز بناکر ربادا کی گیند پر سلپ میں کیچ ہو گئے۔کامران غلام 12رنز بناکر مارکو جینسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ سنچورین ٹیسٹ میں84رنز کی اننگز کھیلنے والےسعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے سلپ میں ربادا کا شکار بنے۔نویں اوور میں 20رنز پر تین وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی ٹیم مشکلات میں آگئی۔ریان رکیلٹن جنوبی افریقا کے پہلے اوپنر بن گئے جنہوں نے ہفتےکو کیپ ٹاؤن کےنیو لینڈز میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر 250 سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ بنایا۔وہ259رنز بناکر آوٹ ہوئے یہ پاکستان کے خلاف دوسرا بڑا انفرادی اسکور ہے2010میں اے بی ڈی ویلیئرز نےابوظبی میں 278ناٹ آوٹ رنز بنائے تھے وکٹ کیپر محمد رضوان نے چھ کچ لئے اور سرفراز احمد کے اننگز میں پانچ کیچ کا ریکارڈ توڑ دیا۔جنوبی افریقا کی ٹیم دوسرے دن چائے کے وقفے کے بعد141.3 اوورز میں615رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔یہ دوسرا بڑا اسکور ہے۔2003میں اسی گراونڈ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نےسات وکٹ پر620رنز بنائے تھے۔ ریان رکیلٹن نے 17ویں ٹیسٹ اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے میراتھن بیٹنگ کی۔ 28 سالہ بیٹرنے ابتدائی دن 176 پر اپنی دوسری سنچری کے ساتھ ختم کیا اور دوسرے دن دوسرے سیشن میں کپتان ٹیمبا باوما اور کائل ویرائن کی سنچریوں کے ساتھ ڈبل سنچری کو عبور کیا۔ریکیلٹن نے 266 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی اور 336 گیندوں پر 250 تک پہنچ گئے، رکیلٹن ہوم گراونڈپر 250 سے زیادہ کا ٹیسٹ اسکور بنانے والے پہلے پروٹیز اوپنر بن گئے اور گریم اسمتھ کے بعد دوسرے مجموعی طور پر، جنہوں نے 2003 میں انگلینڈ میں دو ڈبل سنچریاں بنائیں۔ وہ 250 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے جنوبی افریقا کے صرف آٹھویں بیٹر ہیں۔ جنوبی افریقا کی جانب سےسب سے بڑی انفرادی اننگز2012میں اوول میںہاشم آملہ انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 311 رنز بنائی تھی۔کپتان ٹمبا باووما اور ریان رکلٹن نے چوتھی وکٹ پر 235 رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹیمبا باووما 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ریان رکلٹن نے نہ صرف پہلی ڈبل سنچری اسکور کی بلکہ کریئر بیسٹ 259 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹیسٹ کی پہلی ڈبل سنچری 24 چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ مکمل کی۔ریان ریکلٹن نے اپنی اننگ میں 3 چھکے اور 29 چوکے لگائے۔ ٹمبابا ووما نے 106 اور کائل ورینی نے 100 رنز بنائے۔مارکو یاجینسن نے 62 رنز54گیندوں پر تین چھکوں 8چوکوں کی مدد سے بنائےاور کیشو مہاراج نے 40 رنز 35گیندوں پردو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے بنائے ۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے94اور سلمان علی آغا نے 148رنز دے کر تین تین وکٹ حاصل کئے۔خرم شہزاد نے 123اورمیر حمزہ نے127رنز کے عوض دو دو وکٹ حاصل کئے۔
لورالائی پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع لورالائی کے ترجمان کے مطابق نااہل اور نالائق صوبائی اور وفاقی حکومت...
میران شاہمیرعلی میں ٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت 2افراد جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ...
اسلام آبادوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے 2025 کے تباہ کن سیلاب کے باوجود...
پشاورڈسٹرکٹ پولیس مردان کی جانب سے سوشل میڈیا پر گن کلچر کے خاتمے کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔ مردان پولیس کے...
ملتان قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اس دہائی میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں سکور کرنے والے بیٹر بن گئے...
سبی اسسٹنٹ کمشنر سبی و ریٹرننگ آفیسر منصور علی شاہ کی نگرانی میں یونین کونسل نمبر 6 خجک کے لیے وائس چیئرمین...
کوئٹہ بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے صوبے میں حکومتی خریداری کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور...
پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے پر مزید 8 افراد کو حراست میں لے کر موٹرسائیکلیں...