کراچی(نمائندہ جنگ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ اوپنر صائم ایوب کیپ ٹاون ٹیسٹ سے مکمل باہر ہونے کے بعد ڈیڑھ ماہ کرکٹ مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ پلاسٹر کٹنے کے بعد انہیں ری ہیب سے گذرنا پڑےگا،آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔ہفتے کو ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب چھ ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔صائم ایوب کو یہ فریکچر جمعہ کے روز جنوبی افریقاکے خلاف کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔جمعہ کی دوپہر کی گئی ایم آر آئی نے فریکچر کی تصدیق کی ہے جس کے بعد صائم ایوب کے ٹخنے کو میڈیکل مون بوٹ سے فکس کردیا گیا ہے۔اگرچہ صائم ایوب ٹیسٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے تاہم وہ ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔اوپنر کی رپورٹس پر مزید مشاورت کیلئے برطانوی ماہرین کی خدمات لی گئی تھیں۔
بیلہ قومی شاہراہ اوتھل کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ...
کوئٹہ علمدار سالاران اینڈ بس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری سید محمد علی شاہ ایڈووکیٹ نے فیلڈ مارشل سید...
کوئٹہ وحدت گارڈین آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ہزارہ ریورس سینٹر میں سلائی کڑھائی کورس کے آٹھویں بیچ کی تکمیل...
کوئٹہعالمی یوم ماحولیات کے موقع پر یو جی پی پی وائلڈ لائف کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری...
قلعہ عبداللہ قلعہ عبداللہ کے با صلاحیت اور نوجوان باکسر مختیار احمد کاکڑ اپنی صلاحیتوں، انتھک محنت اور غیر...
پنجگور بی این پی کے مرکزی رہنما سردار نصیر احمد موسیانیچ کے گھر پر چھاپہ اُن کے بیٹے کےقتل اور دوسرے بیٹے کی...
کوئٹہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نےنواں کلی میں نجیمیڈیکلاسٹور پر بچوں کو اینٹی الرجی انجکشن لگائے...
کوئٹہ قمبرانی روڈ پر موٹرسائیکل سوار گڑھے میں گر کر جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق خلجی کالونی کا رہائشی...