ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کل اسلام آباد پہنچے گی

05 جنوری ، 2025

کراچی(نمائندہ جنگ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر پیر کودبئی سے اسلام آباد پہنچے گی۔ہفتے کومہمان ٹیم دبئی پہنچ گئی،ویسٹ انڈیز اسکواڈ دبئی میں دو دن ری کوری اسٹاپ کرے گا ۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق ری کوری اسٹاپ کے بعد پاکستان کے لیے اسکواڈ روانہ ہو گا۔ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم 10 جنوری سے پاکستان شاہینز کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان میں ہوں گے۔