کراچی(نمائندہ جنگ)سڈنی ٹیسٹ میں بھارت نے پہلی اننگز میں چار رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں چھ وکٹ پر141رنز بنائے تھے۔اس کی برتری 145رنز کی ہوگئی ہے۔ ہفتے کو میچ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر رویندرا جڈیجا8واشنگٹن سندر6رنز پر کریز پر موجود تھے۔ پنٹ نے33گیندوں پر61رنز چار چھکوں کی مدد سے بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ نے42رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل بھارت کے پہلی اننگز کے اسکور185رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں181رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ویبسٹر57رنز بناکر نمایاں رہے۔محمد سراج اور کرشنا نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔کپتان بمراہ نے دس اوور کرائے اور دو وکٹ حاصل کئے۔وہ دوسرے روز جسپریت بمراہ لنچ کے فوراً بعد ایک اوور پھینک کر باہر چلے گئے اور مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے ان کو ٹیم ڈاکٹر اور سیکورٹی آفیسر کے ساتھ ڈریسنگ روم سے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔دن کے اختتام کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں فاسٹ بولر پراسدھ کرشنا کا کہنا تھا کہ بمراہ کو بیک اسپیزم ہوا ہے، وہ اسکینز کے لیے گئے ہیں۔ میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ مزید تفصیلات تب معلوم ہوں گی جب میڈیکل ٹیم واپس آئے گی۔اس دورے میںجسپریت بمراہ کا ورک لوڈ تشویش ناک ہے۔ انہوں نے نو اننگز میں 152.1 اوورز کرائے ہیں اور 13.06 کی اوسط سے 32 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
نوشکی کلی جمالدینی میں فائرنگ کے نتیجے میں گلاب ولد خان جان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، زخمی کو میر گل خان نصیر...
کوئٹہ جامعہ گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق صابر کی زیرِ صدارت اجلاس ہواجس میں جامعہ کے...
کوئٹہایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر محمد ایوب مریانی نے ودیگر نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا...
بیلہ قومی شاہراہ اوتھل کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ...
کوئٹہ علمدار سالاران اینڈ بس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری سید محمد علی شاہ ایڈووکیٹ نے فیلڈ مارشل سید...
کوئٹہ وحدت گارڈین آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ہزارہ ریورس سینٹر میں سلائی کڑھائی کورس کے آٹھویں بیچ کی تکمیل...
کوئٹہعالمی یوم ماحولیات کے موقع پر یو جی پی پی وائلڈ لائف کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری...
قلعہ عبداللہ قلعہ عبداللہ کے با صلاحیت اور نوجوان باکسر مختیار احمد کاکڑ اپنی صلاحیتوں، انتھک محنت اور غیر...