ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپپاکستانی ٹیم کی پانچ گھنٹے پریکٹس

05 جنوری ، 2025

کراچی(نمائندہ جنگ) آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی انڈر 19 ٹیم کی مسلسل چوتھے روز ہفتے کوکراچی میں 5 گھنٹے پریکٹس کی ۔ہیڈکوچ محسن کمال کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ،بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی ۔کھلاڑیوں نےفزیکل ٹریننگ بھی کی۔ سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ اسفند یار نے پلیئرز کو فزیکل ٹریننگ کرائی۔چوتھے روز تربیتی کیمپ کے صبح اور سہ پہر 2 سیشن ہوئے اسسٹنٹ کوچ محمد حنیف ملک اور فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں انڈر 19 ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 9 جنوری تک کراچی میں جاری رہے گا ٹیم 10 جنوری کو کپتان کومل خان کی قیادت میں براستہ دبئی ملائشیا روانہ ہو گی۔