گوادر(خ ن) ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے پدی زر پارک پر نئے سال کی آمد کے موقع پر ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن، جی ڈی اے اور سول سوسائٹی نے بھرپور تعاون کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی پولیس مکران رینج پرویز عمرانی تھے۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شفقت انور شاہوانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بوہیر دشتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دوستانہ فٹبال میچ اور میوزیکل نائٹ شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔میوزیکل نائٹ میں مقامی فنکاروں نے اپنی دلکش آوازوں اور شاندار پر فارمنس سے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ بلوچ ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف میوزیکل گروپس نے روایتی شنگر اور مالد کا شاندار مظاہرہ کیا جبکہ رات 12 بجتے ہی جی ڈی اے کی جانب سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس نے مغربی ساحل کو جگمگا دیا۔ آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے منور ہو گیا۔
لورالائی پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع لورالائی کے ترجمان کے مطابق نااہل اور نالائق صوبائی اور وفاقی حکومت...
میران شاہمیرعلی میں ٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت 2افراد جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ...
اسلام آبادوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے 2025 کے تباہ کن سیلاب کے باوجود...
پشاورڈسٹرکٹ پولیس مردان کی جانب سے سوشل میڈیا پر گن کلچر کے خاتمے کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔ مردان پولیس کے...
ملتان قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اس دہائی میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں سکور کرنے والے بیٹر بن گئے...
سبی اسسٹنٹ کمشنر سبی و ریٹرننگ آفیسر منصور علی شاہ کی نگرانی میں یونین کونسل نمبر 6 خجک کے لیے وائس چیئرمین...
کوئٹہ بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے صوبے میں حکومتی خریداری کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور...
پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے پر مزید 8 افراد کو حراست میں لے کر موٹرسائیکلیں...