اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف کو ایک بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ انکی ہدایت کے مطابق ملک میں چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے لئے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کےعمل کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، حکومت انہیں سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، ایس ایم ایز کی ترقی کے حوالے سے وفاق اور تمام صوبوں کو مل کر کام کریں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سمیڈا بورڈ کی تشکیل ،بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کا باقاعدگی سے انعقاد اور اسٹیئرنگ کمیٹی میں گلگت بلتستان اور کشمیر کے چیف سیکرٹریز شامل کردیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رو ز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ اور اسمال اینڈ میڈیم اینٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو سمیڈا کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ملک میں ایس ایم ایز سیکٹر کی ترقی کے لئے بین الاقوامی معیار کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنےکے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے،سمیڈا کے بورڈ کی تشکیل ہو چکی ہے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد پاکستان ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس کی صدارت سنبھالے گا اور 2027...
کراچی جناح اسپتال کراچی میں بے ہوشی کی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ٹانسلز کے معمول کے آپریشن کے لیے آنے...
کراچی برطانیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اعلان کردیا۔ کیئر اسٹارمر کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک،...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ایران امریکا مذاکرات میں کلیدی کردار کے ساتھ نمایاں...
کراچی امریکاایران معاہدے پر اسرائیل برہم، ٹرمپ نیتن یاہو آمنے سامنے،دونوں لبنان میں جنگ پر بارہا ٹکرائے،...
کراچی ایران معاہدہ، ٹرمپ کو اندرونِ ملک سیاسی محاذ پر نئی مشکلات کا سامنا، ڈیل کو امریکی صدر کے بعض حامیوں نے...
اسلام آباد محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17جون 2026کو ہو گی ۔یومِ...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...