اسلام آباد (محمد صالح ظافر) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکراتی ٹیم کو مطالبات تحریری شکل میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ، مذاکرات کا آئندہ دور جمعرات 9جنوری کو ہونے کا امکان، قومی اسمبلی کا اجلاس 13جنوری کو ہوگا،مذاکرات بھی جاری رہیں گے،بیرسٹر گوہر کا خیال ہے کہ 190 ملین پاونڈ کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا،خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے اپیکس کمیٹی کے بند کمرے کی گفتگو پر تبصرے کانوٹس لے لیا گیا ہے،انتباہ جاری ہوگا، تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں مصروف اپنی ٹیم کو ہدایت کردی ہے کہ وہ اپنے مطالبات تحریری شکل میں حکومتی ٹیم کے حوالے کردیں اور مذاکرات میں غیر ضروری تاخیر سے بچنے کی کوشش کریں۔ حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنی ٹیم سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کےساتھ ان مشکلات کی تفصیل بھی بیان کریں جن کا انہیں سامنا رہاہے۔ اس دوران جنگ/دی نیوز کو پتہ چلا ہے کہ مذاکرات کا آئندہ اور تیسرا دور جمعرات 9جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں حزب اختلاف کی طرف سے تحریک انصاف کے مطالبات پیش کئے جائیں گے۔ معلوم ہواہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس ماہ ر واں کے دوسرے ہفتے میں طلب کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے لئے وزارت قانون و پارلیمانی امور آئندہ ہفتے سمری ایوان وزیراعظم کو ارسال کردے گی توقع ہے کہ اجلاس پیر 13 جنوری سے شروع ہوگا اور اختتام مہینہ تک جاری رہےگا پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے علاوہ پارلیمانی ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس بھی اسی ہفتے شروع ہوگا اوردونوں ایوانوں میں حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات کا چرچا رہے گا۔
کراچی ترجمان انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے محاصرے میں کالعدم ایکشن...
کراچی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو 100 دن پورے ہوگئے ہیں۔ صورتحال معمول پر لانے کی کوششوں کے باوجود...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
کراچی ایران میں 3121 افراد کے خلاف مقدمات، دشمن سے تعاون کا الزام، 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
اسلام آ باد گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی...
پشاور وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے این ای سی میں شرکت عمران سے ملاقات سےمشروط کردی ،وزیراعلیٰ...