اسلام آباد(این این آئی) بشریٰ بی بی نے پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی امور کے بعد قانونی معاملات میں بھی مداخلت کرتے ہوئے وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے قاضی انور ایڈووکیٹ کے ذریعے ملک بھر کے وکلا کی فہرست منگوا لی ہے، قاضی انور اور مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کو وکلا کے معاملات پر رپورٹ کریں گے۔ذرائع نے بتایاہے کہ بشریٰ بی بی نے قاضی انور کو کیسز پر حتمی مشاورت کا پابند کر دیا ہے اور وکلا کو بانی پی ٹی آئی تک پیغام رسانی سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس ہفتے کے پی کے وکلا عہدیداروں کی تبدیلیوں پر حتمی مشاورت بشریٰ بی بی سے کی گئی، بشریٰ بی بی نے وکلا کے تنازعات حل کیے اور بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق قاضی انور ایڈووکیٹ نے وکلا قیادت کی خرابیوں اور مسائل پر بشریٰ بی بی کو بریف کیا۔
کراچی ترجمان انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے محاصرے میں کالعدم ایکشن...
کراچی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو 100 دن پورے ہوگئے ہیں۔ صورتحال معمول پر لانے کی کوششوں کے باوجود...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
کراچی ایران میں 3121 افراد کے خلاف مقدمات، دشمن سے تعاون کا الزام، 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
اسلام آ باد گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی...
پشاور وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے این ای سی میں شرکت عمران سے ملاقات سےمشروط کردی ،وزیراعلیٰ...