ایف بی آر کے گریڈ 21 تک سینئر عہدیدار فوری ٹرانسفر، کل چارج لیں گے

05 جنوری ، 2025

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )ایف بی آر کے بنیادی اسکیل 21تک سینئر عہدیدار فوری ٹرانسفر کل چارج لیں گے،بی ایس 21کے تین ، 19کے دو اٹھارہ کے چار سترہ کے پانچ افسر شامل، چئیرمین وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد ۔محمود لنگڑیال کی منظوری سے اختتام ہفتہ نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 سے 21 کے افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔ یہ تبدیلیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ احکامات تک جاری رہیں گی۔ محمد صادق (گریڈ 21) کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے چیف کلکٹر آف کسٹمز اپریزمینٹ بلوچستان، کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے، اور انہیں اضافی طور پر چیف کلکٹر آف کسٹمز ایکسپورٹس اور ان پٹ آؤٹ پٹ کو-ایفیشنٹ آرگنائزیشن (IOCO)، کراچی کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے، جب تک مستقل افسر کی تقرری نہ ہو۔ محمد یعقوب ماکو (گریڈ 21) کو چیف کلکٹر آف کسٹمز اپریزمینٹ بلوچستان، کوئٹہ سے چیف کلکٹر آف کسٹمز ایکسپورٹس اور IOCO، کراچی منتقل کیا گیا ہے۔