کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

05 جنوری ، 2025

پشاور (نیوز ڈیسک) کرم میں ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ آروں کی شناخت کر لی گئی۔ سرکاری زرائع کے مطابق حملہ آوروں کے ساتھ سہولت کار بھی ملوث ہیں، جن کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری اور قانونی کارروائی جی جائیگی۔ سرکاری زرائع کے مطابق ملزمان کی تعداد 5 ہے جبکہ ملزمان کے علاوہ سہولت کار بھی ملوث ہیں، اس حوالے سے کوہاٹ میں کل اتوار کے روز اہم سیکورٹی اجلاس منعقد ہوگا، جسکی صدارت آئی جی پی کریں گے۔