اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کو ایک بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ انکی ہدایت کے مطابق ملک میں چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے لئے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کےعمل کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، حکومت انہیں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، ایس ایم ایز کی ترقی کے حوالے سے وفاق اور تمام صوبوں کو مل کر کام کریں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سمیڈا بورڈ کی تشکیل ،بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کا باقاعدگی سے انعقاد اور اسٹیئرنگ کمیٹی میں گلگت بلتستان اور کشمیر کے چیف سیکرٹریز شامل کردیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رو ز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ اور اسمال اینڈ میڈیم اینٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو سمیڈا کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ملک میں ایس ایم ایز سیکٹر کی ترقی کے لئے بین الاقوامی معیار کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنےکے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے،سمیڈا کے بورڈ کی تشکیل ہو چکی ہے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جا رہا ہے، ایس ایم ایز سیکٹر کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹریز کو شامل کر دیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ایس ایم ایز کو قرض کی فراہمی کے حوالے سے بینک فارمز کو مزید آسان اور سہل بنایا جائے ،وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایس ایم ایز سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں سے رابطے مزید بہتر بنائےہیں،ایس ایم ایز سیکٹرز کے حوالےسے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے اس حوالے سے جامع لائحہ ء عمل تیار کر لیا ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتیں جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں، ملک بھر میں موجود ایس ایم ایز کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔
کراچی وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ پرامن احتجاج پر سختی نہیں ہونی چاہئے تاہم...
اسلام آ باد آئندہ مالی سال دو ہزار چھبیس، ستائیس کے لیے اہم فصلوں کاہدف تین اعشاریہ چھ فیصد اوردیگر فصلوں...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی قیا دت سے بجٹ امور پر تفاق رائے پیدا کرنے کیلئے وفاقی...
کراچی ایران میں 3121 افراد کے خلاف مقدمات، دشمن سے تعاون کا الزام، 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
کراچی بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ کشیدگی بڑھنے پر سفری انتباہ جاری، نئی...
لاہور چئیرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت، سرمایہ...