پشاور( ارشدعزیز ملک )کرم میں سرکاری مذاکراتی ٹیم پر حملہ، ڈی سی سمیت5زخمی ، امن معاہدے کو شدید دھچکا،سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ پرتشدد واقعات روکیں گے،امن معاہدے اور امن کمیٹی کی یقین دہانیوں کے باوجود ضلع کرم کے علاقےبگن میں 40سے 50مسلح افرادنے سرکاری مذاکراتی ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس سے امن و امان کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے ۔ اس حملے میں ڈپٹی کمشنر سمیت تین پولیس اہلکار اور دو فرنٹیئر کور کے اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کو تین گولیاں لگیں تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ڈی سی اورایک زخمی اہلکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اس واقعے پر سینئر حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔اعلی سیکیورٹی اور سرکاری حکام نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ نہ صرف امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے علاقے میں پہلے سے موجود انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی ذرائع نے واضح کر دیا ہے کہ آئندہ کسی بھی قسم کے پرتشدد واقعات کو پوری قوت سے روکا جائے گا۔ کرم کے عوام کو اب اپنے تحفظ اور اپنے علاقے کے مستقبل کے لیے متحد ہونا ہوگا۔4 جنوری 2025 کو کرم کے زیریں علاقے میں ایک پرامن اور امید افزا واقعہ افسوسناک سانحے میں تبدیل ہو گیا، جب خوراک اور ادویات سمیت ضروری سامان لے جانے والا قافلہ امن معاہدے کے تحت روانہ ہونے والا تھا۔ اس قافلے کو مقامی امن کمیٹیوں کی طرف سے محفوظ راستے کی ضمانت دی گئی تھی۔صبح 10 بج کر 35 منٹ پر جب مذاکراتی ٹیم قافلے کی روانگی کے لیے سڑک کلیئر کر رہی تھی، تو 40 سے 50 مسلح شدت پسندوں نے ڈپٹی کمشنر جاوید محسود اور قافلے کی گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔ اس حملے کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر شدید زخمی ہو گئے، جبکہ تین پولیس اہلکار اور دو فرنٹیئر کور کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ امن کمیٹیوں کی طرف سے یقین دہانی کے باوجود اس واقعے نے سنگین سوالات اٹھائے ہیں کہ اس طرح کی قابل مذمت حرکت کیسے ممکن ہوئی۔ مقامی عوام کو امن کمیٹی کے رہنماؤں کو جوابدہ بنانا ہوگا اور ان سے یہ سوال کرنا ہوگا کہ وہ اپنی دی گئی ضمانتوں پر عمل کرنے میں کیسے ناکام رہے۔ علاقے کے عوام کے لیے ضروری ہے کہ وہ مقامی رہنماؤں سے وضاحت اور جوابات طلب کریں۔سرکاری ذرائع نے کہاکہ ایم پی اے ملک ریاض شاہین، ملک غنی، ڈاکٹر قادر، حاجی کریم، ملک سیف اللہ، اور حاجی شریف جیسے نمایاں مقامی شخصیات نے علاقے میں امن یقینی بنانے کا عہد کیا تھالیکن یہ افسوسناک واقعہ اس بات کی سخت یاد دہانی ہے کہ انتہا پسند عناصر اس علاقے میں امن کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ اگر مقامی لوگ ان عناصر کے خلاف متحد نہیں ہوئے تو اس کے نتائج انہیں ہی بھگتنا ہوں گے۔ اب پہلے سے زیادہ ضروری ہے کہ کمیونٹی اپنے درمیان موجود امن دشمنوں کو پہچانے اور ان کا سامنا کرے۔دریں اثنا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کرم کے ڈپٹی کمشنر اور دیگر زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کرم میں امن معاہدے کے بعد پیش آنے والا یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے اس حملے کو حکومت کی امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی شرمناک کوشش قرار دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ان عناصر کی جانب سے منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے جو کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت کرم میں امن بحال کرنے اور عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے پرعزم ہے۔علی امین گنڈا پور نے زور دیا کہ فریقین کے درمیان معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرم کے لوگ پرامن ہیں اور علاقے میں استحکام چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ انتہا پسند عناصر کرم میں امن نہیں چاہتے، لیکن ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
کراچی وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ پرامن احتجاج پر سختی نہیں ہونی چاہئے تاہم...
اسلام آ باد آئندہ مالی سال دو ہزار چھبیس، ستائیس کے لیے اہم فصلوں کاہدف تین اعشاریہ چھ فیصد اوردیگر فصلوں...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی قیا دت سے بجٹ امور پر تفاق رائے پیدا کرنے کیلئے وفاقی...
کراچی ایران میں 3121 افراد کے خلاف مقدمات، دشمن سے تعاون کا الزام، 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
کراچی بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ کشیدگی بڑھنے پر سفری انتباہ جاری، نئی...
لاہور چئیرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت، سرمایہ...