اسلام اباد( رپورٹ حنیف خالد) ریونیو ڈویژن کے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اختتام ہفتہ ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جسکا کے تحت 51ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے گریڈ 17 کے اسسٹنٹ کلکٹرز (پروبیشنرز) کو مختلف کلیکٹوریٹس میں تعینات کیا گیا ہے، اور یہ تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہیں،کراچی، لاہور اسلام آباد پشاور حیدرآباد میں سترہ نئے اسٹنٹ کلکٹر کل عہدے سنبھالیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، حسن نواز کو کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ (ایسٹ)، کراچی؛ محمد یاسر کبیر کو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کراچی؛ زینب بسرا کو کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ (ایسٹ) ، کراچی؛ محسن ممتاز کو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، حیدرآباد؛ شہزاد علی کو کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس، لاہور؛ انس طارق اور حفصہ کو چیف کلکٹر آف کسٹمز اپریزمینٹ (ساؤتھ)، کسٹمز ہاؤس، کراچی؛ محمد جواد حیدر کو کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس، لاہور؛ سامی اللہ اور ابو ہریرہ خان کو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، اسلام آباد؛ بسمہ نور کو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کراچی ؛ قرۃ العین اور عفیرہ خورشید کو کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ، پورٹ محمد بن قاسم، کراچی؛ عامر سہیل برکی کو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، پشاور؛ حمزہ بشارت کو کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس، لاہور؛ اور عاصیہ سید کو کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس، کراچی میں تعینات کیا گیا ہے۔اس نوٹیفکیشن میں مزید ہدایات دی گئی ہیں کہ نئے تعینات شدہ افسران کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی، اور چیف کلکٹرز و کلکٹرز ان کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قوانین و ضوابط پر عبور حاصل کرنے اور اخلاقی فیصلے کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ افسران کو مختلف شعبوں میں تجربہ دینے کے لیے ان کی گردش کو یقینی بنایا جائے گا، اور ان کی کارکردگی کی مجموعی رپورٹ تیسرے مالیاتی سہ ماہی کے اختتام پر ایف بی آر کو پیش کی جائے گی۔ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ چارج سنبھالنے یا چھوڑنے کی رپورٹ فوری طور پر ایف بی آر کو ارسال کریں۔ یہ نوٹیفکیشن ایف بی آر کے سیکریٹری سعد عطا ربانی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے
اسلام آباد پاکستان کے بڑے پیمانے کے صنعتی شعبے کی پیداوار مالی سال 2025-26 کے جولائی تا اپریل عرصے میں گزشتہ...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...
پشاور گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں 1 کروڑ 82 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد کے مالی بے ضابطگیوں اور مبینہ فراڈ...
کراچی برطانیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اعلان کردیا۔ کیئر اسٹارمر کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک،...
اسلام آ باد رواں مالی سال کےپہلے دس ماہ جولائی دو ہزار پچیس سے لیکر اپریل دو ہزار چھبیس کے دوران سرکاری بجلی...
اسلام آباد قومی احتساب بیورو بلوچستان نے ریاستی عملداری کی بحالی اور سرکاری وسائل کے تحفظ کے حوالے سے ایک...
اسلام آبادوزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ امریکا ایران امن معاہدہ پاکستان کیلئے اہم اور تاریخی سفارتی...
اسلام آباد کراچی پورٹ نے تقریباً آٹھ سال بعد پہلی مرتبہ 2 ہزار جہازوں کی آمد کا سنگِ میل عبور کر لیا ،وفاقی...