ایلون مسک اسٹارلنک سروس کیلئے حکومت پاکستان کی منظوری کے منتظر

05 جنوری ، 2025

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کیلئے حکومتی فیصلے سے متعلق سوشل میڈیا صارف کے خیر مقدمی بیان پر اسٹارلنک کے مالک ایلون مسک کا ردعمل بھی آگیا۔ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹار لنک سروس کیلئے حکومت پاکستان کی منظوری کے منتظر ہیں۔ ایک پاکستانی خاتون صارف نے ایکس پر ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اسٹار لنک کے ساتھ، پاکستان مستقبل میں آگے جاسکتا ہے، جہاں ہر شہری کو جڑنے اور بڑھنے کا موقع ملے گا۔ اسٹار لنک کو ہمارے کل کے لئے پل بننے دیں۔ جس پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ وہ اس حوالے سے پاکستانی حکومت کی منظوری کے منتظر ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے اسٹارلنک سے متعلق بات چیت کا بتایا تھا۔