کراچی( افضل ندیم ڈوگر) شدید دھند کی وجہ سے مختلف ایئرپورٹس کا فلائٹ اپریشن شدید متاثر ہوا 4 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا، 12 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 75 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔ سب سے زیادہ لاہور کا علامہ اقبال ایئرپورٹ متاثر ہوا جہاں کی 40 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ لاہور بیشتر پروازوں کو روانگی کے لیے 24 گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔ اسلام اباد گلگت کی 4پروازیں پی کے 601، 602، 605،606، دبئی اسلام اباد کی پروازیں ایف زیڈ 353، 354، شارجہ لاہور ایف ایل 503، دبئی لاہور ایف زیڈ 359، 360 اور بنکاک لاہور کی پرواز ٹی جی 345 منسوخ کی گئیں۔ کراچی سکھر کی پروازیں پی کے 536، 537منسوخ کردی گئیں، لاہور سے جدہ، بینکاک اور دوحہ کی پروازوں کی روانگی میں 24گھنٹے لگے۔لاہور ابوظہبی کی پرواز پی اے 432، 433، شارجہ پپی اے 412، دبئی پی اے 417 کی آمد روانگی میں 11 گھنٹے سے زائد تاخیر ہوئی۔ کراچی ایئرپورٹ کی 12، اسلام اباد کی 11، پشاور، سیالکوٹ، فیصل اباد اور ملتان کی 14 پروازوں کی امد روانگی میں تاخیر ہوئی۔
اسلام آباد پاکستان کے بڑے پیمانے کے صنعتی شعبے کی پیداوار مالی سال 2025-26 کے جولائی تا اپریل عرصے میں گزشتہ...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...
پشاور گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں 1 کروڑ 82 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد کے مالی بے ضابطگیوں اور مبینہ فراڈ...
کراچی برطانیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اعلان کردیا۔ کیئر اسٹارمر کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک،...
اسلام آ باد رواں مالی سال کےپہلے دس ماہ جولائی دو ہزار پچیس سے لیکر اپریل دو ہزار چھبیس کے دوران سرکاری بجلی...
اسلام آباد قومی احتساب بیورو بلوچستان نے ریاستی عملداری کی بحالی اور سرکاری وسائل کے تحفظ کے حوالے سے ایک...
اسلام آبادوزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ امریکا ایران امن معاہدہ پاکستان کیلئے اہم اور تاریخی سفارتی...
اسلام آباد کراچی پورٹ نے تقریباً آٹھ سال بعد پہلی مرتبہ 2 ہزار جہازوں کی آمد کا سنگِ میل عبور کر لیا ،وفاقی...