کوئٹہ/تربت (اسٹاف رپورٹر/نامہ نگار) تربت: سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ،6 افراد شہید، ایس پی انویسٹی گیشن ونگ کوئٹہ سمیت 40 افرا زخمی، خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی قافلے میں شامل آخری کوچ سے ٹکرادی ، گاڑیوں میں آگ، تین گاڑیاں، مسافر کوچ اور موٹر سائیکل جل کر تباہ ،تربت میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت چھ افراد شہید اورایس ایس پی انویسٹی گیشن ونگ کوئٹہ، ان کے بیٹے اور بھائی سمیت 40 افراد زخمی گئے، خودکش حملہ آور گاڑی میں سوار تھا،حملے میں تین گاڑیاں، ایک مسافر کوچ اور ایک موٹر سائیکل جل کر تباہ ہو گئے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے انسان کہلوانے کے لائق نہیں،سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے اہلکار گزشتہ روز کراچی سے کوچوں کے قافلے میں تربت جا رہے تھے قافلہ جیسے ہی تربت سے سات کلو میٹر دور ڈھنک کے مقام پر پہنچا توگاڑی میں سوار خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی قافلے کی آخری کوچ سے ٹکرادی، جس کے باعث زور دار دھماکہ ہوا اور گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، دھماکے سے کوچ سمیت دیگر گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار عبد الواحد سمیت چھ افراد موقع پر شہید جبکہ ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کوئٹہ زوہیب محسن جو اپنے بیٹے بھائی اور محافظوں کے ہمراہ گاڑی میں تربت سے گوادر جا رہے تھے ان کی گاڑی بھی دھماکے کی زد میں آنے سے وہ، ان کا بیٹا اور بھائی سمیت 40افراد زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز، پولیس،سی ٹی ڈی کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں درجن سے زائد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے اتنا شدید تھا جس کی آواز پورے تربت شہر میں سنی گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تربت کے نواحی علاقے میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے انسان کہلوانے کے لائق نہیں دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیر اعلٰی نے واقعہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی تربت واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے بم دھماکے میں شہید ھونے والے افراد کے لئے درجات کی بلندی اور زخمیوں کے لیے صحتیابی کی دعا کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف سرگرم اوردہشت گردی کو پاکستان سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
کراچی وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ پرامن احتجاج پر سختی نہیں ہونی چاہئے تاہم...
اسلام آ باد آئندہ مالی سال دو ہزار چھبیس، ستائیس کے لیے اہم فصلوں کاہدف تین اعشاریہ چھ فیصد اوردیگر فصلوں...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی قیا دت سے بجٹ امور پر تفاق رائے پیدا کرنے کیلئے وفاقی...
کراچی ایران میں 3121 افراد کے خلاف مقدمات، دشمن سے تعاون کا الزام، 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
کراچی بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ کشیدگی بڑھنے پر سفری انتباہ جاری، نئی...
لاہور چئیرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت، سرمایہ...