اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر عوام کے دشمن، فساد پھیلانا چاہتے ہیں ،عوام شرپسند عناصر کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دے ۔ بیان میں صدر مملکت نے کرم میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوںنے ڈپٹی کمشنر سمیت فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لوئر کرم میں فائرنگ کا واقعہ ضلع کرم میں امن معاہدے کو ناکام بنانے کی سازش ہے ،شرپسند عناصر کو کرم میں امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ سردار ایاز صادق نے فریقین سے پر امن رہنے اور امن معاہدے پر عمل درآمد کرنے کی اپیل بھی کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےفائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی اور کہا لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔
کراچی وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ پرامن احتجاج پر سختی نہیں ہونی چاہئے تاہم...
اسلام آ باد آئندہ مالی سال دو ہزار چھبیس، ستائیس کے لیے اہم فصلوں کاہدف تین اعشاریہ چھ فیصد اوردیگر فصلوں...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی قیا دت سے بجٹ امور پر تفاق رائے پیدا کرنے کیلئے وفاقی...
کراچی ایران میں 3121 افراد کے خلاف مقدمات، دشمن سے تعاون کا الزام، 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
کراچی بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ کشیدگی بڑھنے پر سفری انتباہ جاری، نئی...
لاہور چئیرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت، سرمایہ...