امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی،شہباز شریف

05 جنوری ، 2025

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لوئر کرم کے علاقے بگان میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت زخمیوں کے لیے صحت یابی کی دعا کی ہے۔اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔