کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکےپروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اس وقت تک یہ لوگ نامعلوم ہی ہیں ہم اس وقت انہیں ایگزیکٹ شناخت کا تعین نہیں کرسکتے تفتیش ہورہی ہے، ہم سمجھتے ہیں یہ اُن کی طرف سے امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی،اُڑان پاکستان سے متعلق اوور سیز انویسٹر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو عبدالعلیم نے کہا کہ کافی عرصے بعد پلان سامنے آیا ہے ،ٹیکس ٹو جی ڈی پی پلان میں دیا ہے،وائس چیئرمین پاشا راحیل اقبال نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری بہت اہم ہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کا چالیس فیصد گروتھ ریٹ ہے اگر اسی گروتھ ریٹ پر رہتے ہیں تو پانچ سے دس سال میں دس سے چودہ ارب ڈالر پر پہنچ سکتے ہیں،میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ یکم جنوری کو معاہدے کے بعد کرم میں امن قائم ہونے کی امید پیدا ہوئی تھی اسے آج کرم میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے افسوسناک واقعہ سے شدید دھچکا لگا ہے۔خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ڈی سی اور زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔امن معاہدہ اپنی جگہ موجود ہے فریقین نے غور و فکر کے بعد دستخط کیے ہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ اس سے امن معاہدے کو کوئی مسئلہ درپیش ہوا ہے۔ اس واقعہ کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ جو امداد جانی تھیں اس میں تاخیر ہوگئی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں یہ اُن کی طرف سے امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی ۔ جن لوگوں نے حملہ کیا ہے اس وقت تک یہ لوگ نامعلوم ہی ہیں ہم اس وقت انہیں ایگزیکٹ شناخت کا تعین نہیں کرسکتے تفتیش ہورہی ہے لوکل کمیونٹی میں پتہ چلانا مشکل کام نہیں ہے جو بھی اس میں ملوث ہیں ان سب کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ روایتی طریقہ بھی اپنائیں گے اور معاہدے کے فریقین کو بلایا جائے گا اور کہا جائے گا کہ آپ نے امن کی ضمانت دی تھی تو یہ واقعہ کیوں ہوا وہ یقیناً اس کی وضاحت کریں گے۔ تمام ذمہ داران کی شناخت کر کے یقیناً ان کے باز پرس ہوگی جو بھی ذمہ دار ہے اس کو چھوڑا نہیں جائے گا۔سیکیورٹی ادارے کام کر رہے ہیں کل تک امید ہے کہ راستے کھولنے کے حوالے سے کلیئرٹی ہوجائے گی۔ دہشت گردی کو قومی سلامتی کے تناظر میں دیکھنا چاہیے اور نیشنل سیکورٹی کا بنیادی کردار جن اداروں کا بنتا ہے وہ وفاقی حکومت کے ماتحت ہوتے ہیں صوبہ لاء انفورسمنٹ کی حد تک اپنا کردار ادا کرتا ہے جو ہم کر رہے ہیں لیکن اس میں وفاق کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑے گااور ضروری ہے ہمیں ہمارے بقایا جات دیئے جائیں تاکہ ہم ان علاقوں میں امداد کام کرسکیں سیکورٹی کو اپڈیٹ کرسکیں پولیس کی تعداد بڑھا سکیں۔اُڑان پاکستان سے متعلق اوور سیز انویسٹر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو عبدالعلیم نے کہا کہ کافی عرصے بعد پلان سامنے آیا ہے ۔ٹیکس ٹو جی ڈی پی پلان میں دیا ہے کہ ساڑے نو فیصد ہے اور یہ چودہ فیصد ہوجائے گا دس فیصد تو ہمارا اس سال ہو رہا ہے اگر اس رفتار سے چلتے رہے تو معیشت کو اتنی مضبوط نہیں ہوگی۔ فنانس منسٹر کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک دو سال میں ساڑے تیرہ فیصد ہوجانا چاہیےاس کے علاوہ جو ویژن ٹوئنٹی ٹوئنٹی تھی اس میں اٹھارہ فیصد ٹارگٹ رکھا تھا۔ لیکن ہم اس کی تعریف کرتے ہیں کہ کم سے کم انہوں نے کوشش کی ہے کلیئرٹی دینے کی لیکن لگتا یہ ہے کہ اس میں ”کی اکنامک اسٹیک ہولڈر“ سے مشاورت نہیں کی گئی ہےاور بھی ہمیں تحفظات ہیں اور پھر ہمیں نفاذ کا طریقہ کار کا اعتماد چاہیے۔کچھ چیزیں پلان میں اچھی خاص طور پر صحت اور تعلیم سے متعلق لیکن کہہ تو دیا ہے ہوگا کیسے اس کا اشارہ نہیں دیا ہے۔وائس چیئرمین پاشا راحیل اقبال نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری بہت اہم ہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کا چالیس فیصد گروتھ ریٹ ہے اگر اسی گروتھ ریٹ پر رہتے ہیں تو پانچ سے دس سال میں دس سے چودہ ارب ڈالر پر پہنچ سکتے ہیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ انفراسٹرکچر اور باقی مسائل حل کیے جائیں۔میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ یکم جنوری کو معاہدے کے بعد کرم میں امن قائم ہونے کی امید پیدا ہوئی تھی اسے آج کرم میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے افسوسناک واقعہ سے شدید دھچکا لگا ہے۔ کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد کرم جانے والے قافلے کو روک دیا گیا ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے لیکن کرم جانے والے قافلے کو فی الحال روک دیا گیا ہے سیکورٹی کلیئرنس کے بعد قافلہ بھیجا جائے گا۔
اسلام آباد پاکستان کے بڑے پیمانے کے صنعتی شعبے کی پیداوار مالی سال 2025-26 کے جولائی تا اپریل عرصے میں گزشتہ...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...
پشاور گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں 1 کروڑ 82 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد کے مالی بے ضابطگیوں اور مبینہ فراڈ...
کراچی برطانیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اعلان کردیا۔ کیئر اسٹارمر کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک،...
اسلام آ باد رواں مالی سال کےپہلے دس ماہ جولائی دو ہزار پچیس سے لیکر اپریل دو ہزار چھبیس کے دوران سرکاری بجلی...
اسلام آباد قومی احتساب بیورو بلوچستان نے ریاستی عملداری کی بحالی اور سرکاری وسائل کے تحفظ کے حوالے سے ایک...
اسلام آبادوزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ امریکا ایران امن معاہدہ پاکستان کیلئے اہم اور تاریخی سفارتی...
اسلام آباد کراچی پورٹ نے تقریباً آٹھ سال بعد پہلی مرتبہ 2 ہزار جہازوں کی آمد کا سنگِ میل عبور کر لیا ،وفاقی...