اسلام آباد (ممتاز علوی ) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی تو قع ہے کل پیر یا منگل کو پارٹی رہنما عمران خان سے ملاقات میں مطالبات کی فہرست کو حتمی شکل دے گی ۔ حکمراں اتحاد کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی ۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ایک رکن اور سینئر پارٹی کے مطابق پی ٹی آئی کے حکمراں اتحاد سے دو واضح مطالبات ہیں تا ہم پارٹی کے بانی چیئرمین نے فریق کی سنجیدگی آزمانے کےلیے دودیگر کلیدی مطالبات بھی رکھے ہیں ۔ جنگ سے گفتگو میں انہوں نے بانی پارٹی چیئرمین کے ٹو ئیٹ کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے زیر سماعت سیا سی قیدیوں کی رہائی اور 9مئی2023ء اور20نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشیل کمیٹی قائم کرنے کے مطالبات رکھے ۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد اور انہیں حکومتی کمیٹی سے بات چیت کے بارے میں اہیں آگاہ کیا ۔ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور تر جمان صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا کہ ان کی پارٹی اور اس کے رہنما رواں کے آخر تک مذاکرات کی تکمیل چاہتے ہیں جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیا سی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے بات چیت کو فروری کے آخر تک چلانے پر زور دیا ہے ۔ جس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی اتحاد کا یہ موقف عمران خان تک پہنچا دیا جائے گا ۔ پی ٹی آئی کمیٹی کے تر جمان حامد رضا (ن) لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کے بیان پر تبصر ے کےلیے دستیاب نہیں ہوئے کہ فریق کی جانب سے تحریر ی مطالبات دینے میں تاخیر ہوئی تو مذاکراتی عمل میں مشکلات پیش آئیں گی ۔
اسلام آباد پاکستان کے بڑے پیمانے کے صنعتی شعبے کی پیداوار مالی سال 2025-26 کے جولائی تا اپریل عرصے میں گزشتہ...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...
پشاور گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں 1 کروڑ 82 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد کے مالی بے ضابطگیوں اور مبینہ فراڈ...
کراچی برطانیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اعلان کردیا۔ کیئر اسٹارمر کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک،...
اسلام آ باد رواں مالی سال کےپہلے دس ماہ جولائی دو ہزار پچیس سے لیکر اپریل دو ہزار چھبیس کے دوران سرکاری بجلی...
اسلام آباد قومی احتساب بیورو بلوچستان نے ریاستی عملداری کی بحالی اور سرکاری وسائل کے تحفظ کے حوالے سے ایک...
اسلام آبادوزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ امریکا ایران امن معاہدہ پاکستان کیلئے اہم اور تاریخی سفارتی...
اسلام آباد کراچی پورٹ نے تقریباً آٹھ سال بعد پہلی مرتبہ 2 ہزار جہازوں کی آمد کا سنگِ میل عبور کر لیا ،وفاقی...