آئی جی اسلام آباد کاجرائم پیشہ عناصر کو لگام ڈالنے کیلئےسیف سٹی کیمروں سے مستفید ہونے کا حکم

08 جنوری ، 2025

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی جی نے وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کو لگام ڈالنے کے لیے سیف سٹی کیمروں سے مستفید ہونے کا حکم دے دیا ہے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ایس ڈی پی اوز کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے ایس ڈی پی اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا ،انہوں نے کہا کہ تمام افسران جرائم کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں، اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے ،جرائم کی ببیج کنی کے لئے سیف سٹی کی معاونت حاصل کریں۔