ہَش منی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے، جرم برقرار

11 جنوری ، 2025

نیویارک(جنگ نیوز) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہَش منی کیس میں سزا سے بچ گئے تاہم ان کا جرم برقرار ہے۔نیویارک کی فوجداری عدالت میں ٹرمپ کو سزائے جانے کیلئے سماعت ہوئی جس میں جج نے کہا کہ ٹرمپ کو جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ ان پر کوئی جرمانہ ہوگا۔عدالت نے ٹرمپ کی رہائی کا فیصلہ دیتے ہوئے پیسے دے کر چھپانے کا جرم ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کیساتھ صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔