کراچی میں مسئلہ اختیارات اور فنڈز کا نہیں، محض نیتوں کا رہا ہے، میئر کراچی

11 جنوری ، 2025

کراچی(این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں مسئلہ اختیارات اور فنڈز کا نہیں، محض نیتوں کا رہا ہے،وفاق کی تعمیر کردہ لیاری ایکسپریس وے غیر معیاری ہے، زیادہ گاڑیوں کابوجھ نہیں اٹھاسکتی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے فیریئر ہالمیں پھولوں کی نمائش کے موقع پر کہا کہ پھولوں کی یہ نمائش اگلے تین روز تک جاری رہے گی، نمائش میں ایک لاکھ سے زائد پودے رکھے گئے ہیں۔ بیرسٹرمرتضی ٰوہاب نے کہا کہ کراچی کے شہری نمائش میں آئیں اور اس سے لطف اندوز ہوں، نمائش کا مقصد شہر کی رونقوں میں اضافہ کرنا ہے، ہم شہر کی رونقوں میں اضافہ کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بدلتا ہوا، بہتر ہوتا کراچی چیئرمین بلاول بھٹو کا نعرہ ہے، شہرِ کراچی عقلمندوں اور دانش مندوں کا شہر ہوا کرتا تھا، بدقسمتی سے کچھ عناصر نے کراچی کو ٹی ٹی ، بوری بند اور خوف کے شہر میں تبدیل کیا۔