ملکیت یا وراثت ثبوت کے بغیر جائیداد میں حصہ دار نہیں بن سکتے،لاہور ہائیکورٹ

11 جنوری ، 2025

لاہور( نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس مزمل اختر شبیر نےخواتین تحفظ ایکٹ کے تحت جائیداد کے حصول کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ ملکیت یا وراثت کے ثبوت کے بغیر جائیداد میں حصہ دار نہیں بن سکتے ،آپ کو پہلے خود کو حقدار ثابت کرنا ہوگا ،بغیر کسی ثبوت کے کوئی آپ کو کیسے جائیداد دے، اس طرح تو آپ مینار پاکستان اور بادشاہی مسجد کی ملکیت کا دعویٰ بھی کر سکتے ہیں ،قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ آپ کے دعوے کو مانا جائے ،آپ والدین کی طرف سے ہی وراثتی دستاویز پیش کریں ،درخواست گزار کے وکیل علی جاویدنےموقف اپنایا کہ ڈی ایچ اے میں واقع جائیداد میں سے حصہ نہیں دیا جارہا ،خاتون صوبائی محتسب نے دادرسی کی بجائے درخواست خارج کردی ،عدالت صوبائی خاتون محتسب کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔