نئی دہلی،اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے کاالزام ،طالب علم گرفتار

11 جنوری ، 2025

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں پولیس نے دارلحکومت نئی دہلی میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں 12ویں جماعت کے ایک طالب علم کو گرفتار کیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز نئی دلی کے دس تعلیمی اداروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دھمکیاں دینے کے الزام میں12ویں جماعت کے طالب علم کو گرفتار کیا ہے۔واضح رہے کہ نئی دلی میں تعلیمی اداروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے کاسلسلہ کافی عرصے سے جار ی ہے ۔