سکھر23:سالہ لڑکی سیاہ کاری کے الزام میں قتل

11 جنوری ، 2025

سکھر (این این آئی) سکھرمیں جواں سالہ لڑکی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں سائٹ تھانے کی حدود میں23سالہ عابدہ زوجہ رشید میرانی کو اس کے شوہر اور بھائیوں نے سیاہ کاری کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور بعدازاں اس کی لاش رنگ روڈ کے قریب پھینک دی۔پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر سائٹ تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کی۔