متحدہ عرب امارات نے عبدالرحمٰن القرضاوی کو حراست میں لے لیا

11 جنوری ، 2025

ابوظہبی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات نے مصری اپوزیشن کارکن اور اخوان المسلمون کے مرحوم روحانی رہنما یوسف القرضاوی کے بیٹے عبدالرحمٰن القرضاوی کو حراست میں لے لیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے لبنانی حکام سے عبدالرحمن القرضاوی کو ایک عارضی گرفتاری وارنٹ کے تحت حراست میں لے لیا ہے، جو عرب وزرائے داخلہ کونسل کے جنرل سیکریٹریٹ - کرمنل انویسٹی گیشن اینڈ ڈیٹا بیورو کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔ عبدالرحمٰن القرضاوی پر عوامی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔