کراچی (نمائندہ جنگ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم بھیجیں، مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں 3.08 ارب ڈالرز وطن بھیجے اور دسمبر 2024 کی ترسیلات دسمبر 2023 سے 29.3فیصد زائد ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 کے دوران ترسیلات زر میں 3.08 ارب ڈالر آئے جو کہ گذشتہ ماہ نومبر کی نسبت 6فیصد زیادہ ہیں۔ کارکنوں کی ترسیلات زر میں مالی سال 25 کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 17.8 ارب ڈالر آئے جو مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے موصول شدہ 13.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں 32.8 فیصد اضافہ ہے۔ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر دسمبر 2024 سال بسال 29.3 فیصد اور ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد بڑھ گئیں۔دسمبر 2024 کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب 770.6 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 631.5 ملین ڈالر، برطانیہ 456.9 ملین ڈالراور ریاست ہائے متحدہ امریکا 284.3 ملین ڈالرسے آئیں۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں سب سے زیادہ 770.6 ملین ڈالر بھیجے۔ ماہانہ بنیادوں پر یہ رقم 6 فیصد زیادہ تھی لیکن گزشتہ سال کے اسی مہینے میں تارکین وطن کی جانب سے بھیجے گئے 577.6 ملین ڈالر کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ تھی۔متحدہ عرب امارات سے ماہانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں 2 فیصد اضافہ ہوا جو نومبر میں 619.4 ملین ڈالر سے دسمبر میں 631.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں تقریبا 51 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں ترسیلات زر 419.2 ملین ڈالر تھیں۔دسمبر 2024 میں برطانیہ سے ترسیلات زر کا حجم 456.9 ملین ڈالر رہا جو نومبر 2024 میں 409.9 ملین ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ برطانیہ سے سالانہ آمد میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دسمبر 2024 میں امریکا میں مقیم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 284.3 ملین ڈالر بھیجے جو ماہانہ بنیاد پر ایک فیصد کمی ہے۔یورپی یونین کی جانب سے ترسیلات زر میں 11 فیصد اضافہ ہوا اور یہ نومبر میں 323.5 ملین ڈالر کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں 360.3 ملین ڈالر رہیں۔
اسلام آباد خلیجی خطے میں جاری جنگ کے باعث عالمی معاشی ترقی کے اندازوں میں کمی کے تناظر میں، بین الاقوامی...
کراچی تعلقات مزید کشیدہ، اٹلی نے اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا۔ جورجیا میلونی حکومت کا اہم فیصلہ،...
نئی دہلی صدر ٹرمپ اورمودی کا ٹیلی فونک رابطہ، مغربی ایشیا بحران پر گفتگو، آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال پر...
ریاض سعودیہ کی امریکاسے ہرمز ناکہ بندی ختم، ایران سے پھر مذاکرات کرنیکی اپیل، خدشہ ہے موجودہ کشیدگی مزید بڑھ...
کراچی اندرونی اختلافات اور بے اطمینانی، ٹرمپ کا اتحاد تیزی سے سکڑنے لگا،ان میں سخت گیر حامی، کرپٹو کے حامی،...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز ملاقات کی، گورنر سندھ نے امریکا اور...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے...